languageIcon
بحث
بحث
brightness_1 دایاں جوتا پہلے پہننا

جو آدمی جوتا پہننے لگے تو سنت یہ ہے کہ وہ جوتا پہننے کی ابتدا دائیں پاؤں سے کرے، یعنی وہ جوتے کا دایاں پاؤں پہلے پہنے اور بایاں اُس کے بعد۔ اور جب آدمی جوتا اتارے تو سنت یہ ہے کہ بائیں جوتے سے پاؤں پہلے نکالے اور دایاں پاؤں اُس کے بعد۔

حضرت ابوہریرہ رضی الله عنه سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے کوئی شخص جب جوتا پہنے تو دائیں پاؤں سے ابتدا کرے۔ اور جب وہ جوتا اتارے تو بائیں پاؤں سے ابتدا کرے۔ دایاں پاؤں پہلے پہنا جائے اور آخر میں اتارا جائے۔‘‘ (صحیح البخاري، حدیث: 5756۔)

ایک روایت میں ہے: ’’تم میں سے کوئی شخص ایک جوتے میں نہ چلے۔ یا تو دونوں جوتے پہنے ورنہ دونوں اتار دے۔‘‘ (صحیح مسلم، حدیث: 2097۔)

ان دونوں حدیثوں میں تین سنتیں بیان ہوئی ہیں:

جوتا پہنتے ہوئے دائیں پاؤں سے ابتدا کی جائے۔

جوتا اتارتے ہوئے بائیں پاؤں سے ابتدا کی جائے۔ یا تو دونوں جوتے پاؤں سے اتار دیے جائیں یا دونوں پہنے جائیں۔

صرف ایک پاؤں میں جوتا پہن کر نہیں چلنا چاہیے کیونکہ اس طرح چلنے سے منع کیا گیا ہے۔