languageIcon
اردو
اردو
አማርኛ
العربية
Azeri
বাংলা
Bosanski
Deutsch
English
Español
Filipino
فارسي
Français
(Hausa) هَوُسَ
हिन्दी
Indonesia
italiano
Қазақ тілі
தமிழ்
كوردی
नेपाली
Português
Pусский
සිංහල‎
Gjuha shqipe
Kiswahili
ภาษาไทย
Türkçe
Українська
Yorùbá
中文
بحث
بحث
چند اذکارِ مسنونہ (1)

حضرت ابوہریرہ رضی الله عنه سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:

’’جس نے یہ ذکر سو مرتبہ کیا، یہ اُس کے لیے دس غلام آزاد کرنے کے برابر ہے۔ اُس کی سو نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں سو برائیاں مٹا دی جاتی ہیں۔ اور وہ شام ہونے تک تمام دن شیطان سے محفوظ رہتا ہے۔ اس روز کسی کا عمل اس سے افضل نہیں ہوتا سوائے اُس کے جو اس سے بھی زیادہ کرے: ’لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہُ لَا شَرِیکَ لَہُ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَيْئٍ قَدِیرٌ‘

اور جس نے دن میں سو مرتبہ یہ ذکر کیا اُس کی خطائیں مٹا دی جاتی ہیں، چاہے وہ سمندر کی جھاگ کی طرح ہوں۔‘‘ (صحیح بخاری، حدیث: 3293، وصحیح مسلم، حدیث: 2691۔)

حضرت ابوایوب رضی الله عنه سے روایت ہے کہ نبیﷺ  نے فرمایا: ’’جس نے دس مرتبہ یہ ذکر کیا وہ اس طرح ہے جیسے اُس نے اولادِ اسماعیل میں سے چار نفوس کو آزاد کرایا:

’لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ، وَحْدَہُ لَا شَرِیکَ لَہُ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَيْئٍ قَدِیرٌ‘ (صحیح بخاری، حدیث: 6404، وصحیح مسلم، حدیث: 2693۔)

 
Simple Audio Player
 
facebook googleplus twitter